30 اکتوبر 2016 - 09:16
شام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے زمینی اور فضائی آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر درعا کے شمال مغرب میں شامی فوج کے ایک حملے میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درجنوں افراد مارے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق شام کے جنگی طیاروں نے بھی سنیچر کو شام کے مغربی صوبے حماہ میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ شامی فوج کے اس ہوائی حملے میں دہشت گردوں کے تین مراکز، پانچ بکتر بند فوجی گاڑیاں اور بھاری مشین گنوں سے لیس کم سے کم سات گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

شامی فوج نے اسی طرح حلب کے مغرب میں دہشت گردوں کے ایک مرکز پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ کرکے دہشت گردوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ شامی افواج نے سنیچر کو حلب کے علاقے الضاحیہ الاسد اور بعض دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ شام کے کرد جنگجوؤں نے بھی حلب کے شمال میں ایک کارروائی کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور تین دیہی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح شمالی شہر حلب کے جنوبی اور مغربی محاذ اور حلب کے مشرق میں ایئرفورس ٹریننگ کالج پر جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

........

/169